ملک بھر کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

polio

ملک کے 91 اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، پولیو مہم تین مئی تک جاری رہے گی۔

مہم کے دوران دو کروڑ چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کا آغاز اسلام آباد، پنجاب کے دس اضلاع اور سندھ کے چوبیس اضلاع میں ہو گیا ہے۔

پولیو مہم میں خیبرپختونخوا کے27 اور بلوچستان کے تیس اضلاع شامل ہیں،قومی صحت کے کوآرڈینیٹرکا کہنا تھا کہ پولیو وائرس ایک سنگین خطرہ ہے، عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

2 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے بوسٹن ٹیکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام

خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، دوسرے مرحلے میں 2سے6 مئی تک 5 اضلاع میں مہم چلائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں 44لاکھ 23 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

بلوچستان کے 30 اضلاع میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، بلوچستان میں 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔سندھ کے 24اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز ہو گیاہے، 80لاکھ بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

پنجاب کے 10 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، شیخوپورہ، اوکاڑہ میں پولیو قطرے پلانے کی مہم جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں