تیل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں

oil

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکتوبر کیلئے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کیساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کیلئے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کیساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

برطانوی خبر رساں ادارے’روئٹرز‘ کے مطابق اکتوبر کے لیے برینٹ کروڈ آئل 44 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 85.35 ڈالر فی بیرل، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ ستمبر کے لیے 48 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 81.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یو ایس کروڈ انوینٹریز میں 15.4 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے۔

چینی کی قیمت میں پھر ہوشربااضافہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر امریکی حکومت کے اعداد و شمار امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ ڈرا ڈاؤن نمبر سے مماثل ہیں تو یہ 1982 کے ریکارڈ کے مطابق امریکی خام تیل کی انوینٹری میں سب سے بڑی گراوٹ کی نشاندہی کرے گا۔

پٹرول کی انوینٹریز میں 17 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے جہاں امریکی پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 13 لاکھ بیرل کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

ڈسٹلیٹ اسٹاک میں 51 لاکھ بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے لیے تجزیہ کاروں نے ایک لاکھ 12 ہزار بیرل کا تخمینہ لگایا تھا۔ ان دونوں پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں ایندھن کی فوری طلب ہے۔


متعلقہ خبریں