چینی کی قیمت میں پھر ہوشربااضافہ

sugar rate

ہول سیل مارکیٹ میں مسلسل 2 روز کے دوران چینی کی 100 کلو کی بوری 8سو روپے مہنگی ہوگئی۔

کراچی کے جوڑیا بازار میں چینی کی فی کلو قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ ہوا، ہول سیل میں چینی کی قیمت 1 سو 43  روپے اور دکانوں پر 1 سو 55 روپے کلو ہو گئی ہے ۔

ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

تاجروں کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی 1 سو 43 روپے جبکہ عام دکانوں پر 1 سو 55 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

قبل ازیں کراچی کے تھوک بازار میں چینی 140 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ چینی کا ہول سیل بھاؤ 135 روپے کلو تھا۔ تین روز میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں