کوہستان میں ویگن کو حادثہ، 17 افراد جاں بحق

اسکردو: ٹریفک حادثہ، 15 نعشیں مل گئیں، 13 کی تلاش جاری

کوہستان: کوہستان میں مسافر ویگن گہری کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے تحت 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ہم نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافر ویگن ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی کہ گہری کھائی میں جاگری، یہ حادثہ تھانہ لوٹر کی حدود میں پیش آیا ہے۔

دشوار گزارپہاڑی راستوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن دور افتادہ مقام پر ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ڈرائیور کی شناخت مختار کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چلاس سے ہے۔

آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ وہ آئی جی خیبرپختونخوا سے رابطے میں ہیں اور کھائی سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں لیکن حتمی طورپر کچھ کہنا ناممکن ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو گہری کھائیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینےکے لیے چلاس سے بھی پولیس کی مزید نفری روانہ کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں