شجاع آباد میں چینی کیمپ کے قریب سے اسلحہ برآمد


ملتان: شجاع آباد میں چینی کیمپ کے قریب سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 560 گولیوں کے ساتھ دو ایس ایم جی ، گولیوں کے ایک پیکٹ کے ساتھ ایک ایل ایم جی گن شامل ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 57 میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم کا پستول بھی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیرستان کے رہائشی کچھ لوگوں نے کھیتوں میں عارضی بسیرا کیا ہوا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عارضی بسیرے والے سیکیورٹی اداروں کے چھاپے سے قبل ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حساس اداروں اور پولیس کو جائے وقوع سے راما خان نامی شخص کا شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔


متعلقہ خبریں