ساہیوال: کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ معیاری تعلیمی ادارے اقوام کی ترقی اور عروج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں 88KW سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کالج نے مختصر عرصہ میں شاندار روایات کو فروغ دیا ہے، یہاں کے طالب علم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، کیڈٹ کالج اوکاڑہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے خطاب میں نصیحت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالب علم اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں اور اساتذہ کرام نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردارسازی پر بھی بھرپور توجہ دیں۔
کمشنر ساہیوال ڈویژن نے خطاب کے بعد کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں ’’سرسبزو شاداب پاکستان‘‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔