عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ

پی سی بی نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

لاہور: قومی کرکٹرعمر اکمل آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے۔

کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز کو میچ فکسنگ کی آفرز کے حوالے سے ان کے بیانات پر وضاحت کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل آج کل  ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

رواں سال مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمر اکمل نے دعویٰ کیا تھا کہ 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کچھ بک میکرزنے ان سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا تھا اورانہیں پرکشش معاوضے کی آفر بھی کی تھی۔

عرب ٹی وی کی  فکسنگ پرمبنی دستاویزی فلم منظر عام پر آنے اور مبینہ طور پر چند پاکستانی کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کی خبر کے بعد پی سی بی نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

ویڈیو میں عمر اکمل کی تصویر بکی انیل منور کے ساتھ نظر آرہی ہے اور پی سی بی اس معاملے کی چھان بین بھی کرنا چاہتا ہے۔

پی سی بی کے سی ای اوسبحان احمد کا کہنا  ہےکہ فکسنگ پر ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے لیکن صرف ایک تصویر یہ ثابت نہیں کرتی کہ عمر اکمل نے کچھ غلط کیا اس لیے کرکٹر کو بلا کر ان سے سوالات کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں