ٹیکسی سروس کے ڈرائیور سے ہراساں خاتون کی چھلانگ


کراچی: آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیورسے ہراساں خاتون مسافر نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔ خاتون مسافر معجزانہ طور پر کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر نے شارع فیصل پر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگائی جس کے بعد وہ زخمی بھی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورکو لوگوں نے پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیا اور مزید تفتیش کے لیے اسے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ مسافر خاتون کا بیان اور مزید تفتیش و قانونی کارروائی کے لیے درخواست بھی وصول کرلی گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 272/18 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ میں 354 کی دفعہ عائد کی گئی ہے۔

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور ذوالفقار پر لڑکی کو چھیڑنے کا الزام ہے۔

 


متعلقہ خبریں