چیف جسٹس کا اے پی ایس آڈیٹوریم کی بحالی کا حکم

چیف جسٹس کا دورہ پشاور، شہدا اے پی ایس کے لواحقین سے تعزیت|humnews.pk

پشاور: چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس ثاقب نثار نے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے آڈیٹوریم کی بحالی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے اے پی ایس اسکول کے دورے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اورانتظامیہ کو فوری طور پر آڈیٹوریم کی بحالی کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے دورہ پشاور میں شہدا آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے والدین سے ملا قات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر اے پی ایس میں شہدا آڈیٹوریم کو والی بال کورٹ بنا دینے کے حوالے سے شہدا کے والدین نے چیف جسٹس سے شکایت کی جس پر میاں ثاقب نثار نے شدید اظہار برہمی کیا۔

اے پی ایس میں شہدا آڈیٹوریم کو والی بال کورٹ بنا دینے کے حوالے سے شہدا کے والدین نے چیف جسٹس سے شکایت کی جس پر میاں ثاقب نثار نے شدید اظہار برہمی کیا۔

لواحقین سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پوری قوم کندھے سے کندھے ملا کر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

میاں ثاقب نثار نے شہدا کے والدین کویقین دلایا کہ عدل ضرور کیا جائیے گا اور اس سلسلے میں عدالتی انکوائری کمشن پہلے ہی بنادیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں