ملتان ایئرپورٹ پر ماں، بیٹے سے 900 گرام آئس برآمد


ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملتان ایئر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مسافر ماں بیٹے کے سامان سے 900 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز پی کے 870 سےجدہ جانے والے ماں اور بیٹے کو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ملتان ائیر پورٹ پر اے این ایف کی تلاشی کے دوران فیاض حسین شاہ اور ان کی والدہ اقبال بی بی کے سامان سے 900 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان نے آئس ہیروئین نمکو کے پیکٹس میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزمان کو اے این ایف نے سیل منتقل کر دیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں