دیامر: دہشتگردوں کا حملہ، سی ٹی ڈی کا جوان شہید 


گلگت: دیامر کے علاقے داریل گماری کے مقام پر دہشتگردوں کے حملے میں سی ٹی ڈی گلگت کا ایک جوان شہید جب کہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی ٹی ڈی کے جوان ڈیوٹی کے لئے داریل گماری جارہے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری تعداد میں فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ شہید اہلکار کی میت اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرمزید کارروائی کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں