کنری میں کشیدگی:پی پی پی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے


عمرکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے تیمور تالپورپر لڑکیوں کو’ ہراساں‘ کرنے کے الزامات پر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تیمور تالپور کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پی پی پی کے کارکنان بھی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

کنری میں دونوں جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کے خلا ف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی کررہے ہیں۔ ان مظاہروں میں ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی شامل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے دو دن قبل تیمور تالپور پر’ہراساں‘ کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

کنری میں مرچوں کی سب سے بڑی منڈی ہے جسے بعض افراد ایشیا کی بھی سب سے بڑی منڈی قرار دیتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں