بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: ایشیا کپ کے فائنل مقابلہ میں ٹاس جیت کر بھارت نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چھ مرتبہ ایشیا کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو امید ہے کہ ایسا کر کے وہ مخالف ٹیم کو کم مجموعہ تک محدود رکھنے کی کوشش کرے گی۔

بنگلہ دیش تیسری بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل دو مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے باوجود بنگال ٹائیگرز ایشیا کپ کی ٹرافی جیت نہیں سکے تھے۔ اس کے برعکس بھارت چھ مرتبہ ایشیا کپ جیت چکا ہے۔

بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران ہم رنز کا تعاقب کرتے رہے ہیں، آج بھی یہی کریں گے۔ بنگلادیشی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بڑا اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔


متعلقہ خبریں