بیک وقت تین طلاقوں پر سزا کی تجویز

3 بھائیوں کی ایک ساتھ اپنی بیگمات کو طلاق

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں پر سزا دینے کے لئے ماڈل بل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے پر سزا کا تعین بھی شروع کر دیا ہے۔

سزائیں تجویز کرنے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل بل میں بیک وقت تین طلاقوں پر سزا اور جرمانہ دونوں تجویز کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ماڈل بل بنانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 26 اور 27 ستمبر کو ہو گا اور بل بھی تیار کیا جائے گا جو بعد میں وفاقی حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل پہلے ہی بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیر عمل قرار دے چکی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں خواتین کے وراثتی حقوق پر سفارشات بھی زیر غور آئیں گی اور کم عمر شادیوں کے معاملے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں