بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج


اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پشتون طلبہ نے کلچر ڈے منانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کردیا۔

 ہم نیوز کے مطابق طلبہ نے یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیے ہیں۔

طلبہ کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے جامعہ کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احتجاج کرنے والے طلبہ کا مؤقف ہے کہ وہ پشتون کلچر ڈے منانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی ہے۔


متعلقہ خبریں