بلاول کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وفاق اور وزیراعظم صوبوں سے لاتعلقی کااعلان کر رہے ہیں، بلاول

فائل فوٹو


کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیپٹن سمت پاک فوج کے سات جوانوں کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول نے کیپٹن جنید اوردیگر جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا جنہوں نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ 

بلاول بھٹو نے شہداء کے ورثاء اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

سابق صدر آصف زرداری نے بھی شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن جنید اور دیگر کی شہادت افسوسناک ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ دھرتی ماں کے ان سپوتوں کو قوم سلام کرتی ہے۔ دہشت گرد قوم اور ملک کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ ضروری ہے۔

آصف زرداری نے کیپٹن جنید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


متعلقہ خبریں