بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی، عمران خان

کراچی میں اسلحہ درہ آدم خیل سے آتا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ان کی امن مذاکرات کی بحالی کی پیشکش پر منفی اور متکبرانہ جواب پر انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی منفی اور متکبرانہ جواب سے مایوسی ہوئی ہے تاہم  میں نے اپنی زندگی میں بہت سے چھوٹے لوگوں کو بڑے عہدوں پر فائز ہوتے دیکھا ہے جن کے پاس بڑی تصویر کو دیکھنے کا ویژن ہی نہیں ہوتا۔

جمعہ کو بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہونے والی پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امن مذاکرات شروع کرنے کی پیشکش پر بھارت نے پہلے پاک، بھارت وزرائے خارجہ کے نیویارک میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھِی لیکن بعد بھارت پیچھے ہٹ گیا۔ یہ ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں طے پائی تھی۔

امریکا نے بھی اس ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا تھا۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو اچانک 24 جولائی کا جاری کردہ پوسٹل ٹکٹ اور کشمیر واقعہ یاد آگیا۔

اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا مودی حکومت اپنے اندورنی بحران چھپانے کیلئے کمزور جواز پیش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  مودی حکومت فرانکوس ہالینڈے کے بیان اور رافیل معاہدے سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ 

پی پی پی لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اقوام متحدہ کی کشمیر پر رپورٹ پر گھبرائی ہوئی ہے ۔


ملاقات منسوخی پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے پر پاکستان کو مایوسی ہوئی ہے۔ پاکستان بھارت کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے اہل کارکی مبینہ ہلاکت وزرائے خارجہ ملاقات کے اعلان سے دو روز قبل ہوئی۔ پاک رینجرز نے واضح طور پر کہا ہے کہ اہل کار کی ہلاکت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان رینجرز نے سپاہی کی لاش تلاش کرنے میں مدد کی تھی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کےاعلان کے 24 گھنٹے بعد اس کی منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس دوران بھارت کی جانب سے گھناؤنا پراپیگنڈہ جاری رہا۔


متعلقہ خبریں