سربراہ پاک بحریہ کی 23ویں انٹرنیشنل سی پاور میں شرکت


اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ میں منعقدہ 23 ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم دیگر ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سمپوزیم کے آخری مرحلے میں امریکہ سمیت جاپان، چین، جرمنی اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف نے خطے کی سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کی اہمیت سمیت پاکستان اور پاک بحریہ کے بیانیے کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ 

ترجمان کے مطابق مختلف ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے جب کہ امیر البحر نے خطے کی خوشحالی اور ترقی کے حامل منصوبے سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

امیر البحر سے ملاقاتوں کے دوران مختلف حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدما ت کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ غیر ملکی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار اور معاون ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں