بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی افواج کے تعاون کی ایک تاریخ موجود ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے چین میں پیپلزلبرلیشن آرمی (پی ایل اے) کے ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے اپنے چینی ہم منصب جنرل ہن ویگیو سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں آرمی چیفس نے خطے کی، سی پیک کی اور دو طرفہ سیکیورٹی تعلقات میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
COAS met PLA Chief. Regional security environment, security of CPEC and bilateral security cooperation discussed. Chinese Gen expressed his keen desire to benefit from Pakistan Army’s combat experience and also expand bilateral cooperation. pic.twitter.com/E5K2DdshMD
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 17, 2018
اس موقع پر چینی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لیے سخت حفاظتی انتظامات قابل تعریف ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل ژانگ یوژیا سے بھی ملاقات کریں گے۔