کوئٹہ: سیکیورٹی اہلکار کی شہادت کے خلاف احتجاج

کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ پر دھماکہ، 7افراد زخمی

فوٹو: فائل


کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکار محمدافضل کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے سینکڑوں مشتعل قبائل نے اخترزئی کے مقام پر قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ  کو بند کر دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق احتجاج کے باعث کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ بلوچستان سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کےلیے بس سروس بھی تعطل کا شکار ہے۔

 اتوار کی شام نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کے رسالدار محمد افضل شہید ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں