پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیصل آباد میں بڑی کارروائی


فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر میں ’ملاوٹ مافیا‘ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران بشیر ٹاون میں اشرف مرچ چکی، رشید ٹاون میں ارشاد مرچ چکی، فلک شیر مرچ چکی، سیف آباد میں عبدا لسلام مرچ چکی اور خواجہ سہیل مر چ چکی یونٹ کو ملاوٹی اشیائے خوردونوش تیار کرنے پر سیل کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے پر چھ اسپائس پروڈکشن یونٹس سیل کر دیے گئے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جھنگ میں سلمان ٹریڈرز کو ملاوٹ زدہ دھنیا پاؤڈر، مرچ اور مصالحہ جات فروخت کرنے پر سیل کیا گیا جب کہ نیو خالد آباد میں عدنان سوئیٹس (مصری پروڈکشن یونٹ) کو مضر صحت کیمیکلزاور رنگ کاٹ استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق مرچوں کی تیاری میں چوکر، چنے کی چھال، لکڑی کا برادہ اور مضر صحت ٹیکسٹائل رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

میٹ سیفٹی ٹیم نے پولٹری شاپ کے خلاف بیمار اورلاغر مرغیوں کی موجودگی پر کارروائی کی۔  مد نی چو ک سمن آباد میں مکہ پولٹری شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں