وہاڑی: رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ


وہاڑی: پولیس لائنز وہاڑی میں محرم الحرام کی سیکیورٹی پرتعینات ہونے والے رضاکاروں کو تربیت دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق تربیتی ورکشاپ میں محرم الحرام کی مجالس و جلوس میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کو باڈی سرچ, فزیکل باڈی سرچ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے استعمال کے بارے میں لیکچرز دیئے گئے اور ڈیمو بھی دیا گیا۔

رضاکاروں کوتربیت اسپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے فراہم کی اوراس ضمن میں مختلف طریقہ کار سے بھی انہیں آگاہی دلائی۔

ہم نیوز کے مطابق  ڈی ایس پی صدر ظفرڈوگر نے اس موقع پرکہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال بہتربنانے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لیے رضاکاروں کو تربیت دینا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 900 کے قریب رضاکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ڈی ایس پی صدر ظفر ڈوگر نے رضاکاروں کو ان کے فرائض کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پرعلاقہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ 


متعلقہ خبریں