اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ڈیم کی تعمیرکی نگرانی وہ خود کریں گے۔
انہوں نے یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے پانی و بجلی کے منصوبوں کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی۔
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا سے اپنی ملاقات کی تفصیل سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کی نگرانی وہ خود کریں گے۔
Met Chairman Wapda today & emphasised urgency of building the Diamer Bhasha & Mohmand Dams. I may supervise Dams project myself, given the urgency. 45 maf is total water outflow of Pak, of which 80% is in 3 mths & only 20% in rest of 9 mths.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2018
ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں 185 ڈیمز ہیں جن میں سے صرف دو بڑے ڈیم ہیں جب کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے پاس پانچ ہزاراور چین میں 84 ہزار ڈیمز ہیں۔
Pakistan has only 185 dams – & only 2 large ones. In contrast India has 5000 dams and China has 84000 dams including 4000 large ones. We need to avert the looming water crisis confronting Pakistan. https://t.co/gvdyABHErj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2018
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا سے موجودہ آبی ذخائر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ملنے والے پانی کا 80 فیصد تین ماہ میں جب کہ بقیہ 20 فیصد باقی نو ماہ میں آتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کے بحران کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے چیئرمین واپڈا کو دیا میر بھاشا ڈیم سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے لیے ہدایات دیں اور کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کے معاملے کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمے لے سکتا ہوں۔