ہم اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب، فنکاروں کے جلوے


کراچی: ہم اسٹائل ایوارڈز 2018 کیے ریڈ کارپٹ کی رنگا رنگ  تقریب کراچی  میں منقعد ہوئی جس میں پاکستانی فنکاروں نے خوب جلوے بکھیرے اور شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیتے۔

ہم اسٹائل ایوارڈز نے ایک بار پھر فلمی ستاروں کو ایک چھت تلے اکھٹے ہونے کاموقع  فراہم کیا۔ رنگوں بھری محفل  میں دلفریب لباس پہنے اداکاروں نے انٹری دی تو تقریب  کی رونق میں اضافہ کر دیا۔ زرق برق، جھلملاتے مشرقی اور مغربی انداز کے پہناووں میں فنکار ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

تقریب میں اپنے اپنے شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو مختلف ایوارڈز  بھی دیے گئے۔

معروف گلوکار عاصم اظہر اور سائرہ شہروز نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

تقریب کے دوران اسٹائلش پرفارمر (مرد) کا ایوارڈ گلوکار عمیر جیسوال کو دیا گیا۔ حدیقہ کیانی اسٹائلش پرفارمر (خاتون) کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

کرکٹر محمد عامر کھیل کی اسٹائلش شخصیت کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اسٹائلش ٹی وی اداکارعدنان صدیقی، اسٹائلش ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز، اسٹائلش فلم اداکارہ ہانیہ عامر، اسٹائلش فلم اداکار علی رحمٰن خان اور اسٹائلش آئیکن ایوارڈ ماہرہ خان کے نام رہا۔

عائشہ عمر نے اسٹائلش ٹی وی ہوسٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایمل خان بہترین مرد ماڈل اور انعم ملک بہترین خاتون ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔


متعلقہ خبریں