عمران خان کی فیاض الحسن چوہان کی سرزنش

آج سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کو سراہنے کا دن، عمران | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزراء کی جانب سے کسی بھی شہری کی تذلیل یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے رویے کی شکایت کی جس پر عمران خان نے صوبائی وزیر کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں محتاط بیانات دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان میڈیا کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ وزرا کو عوام کا احترام سیکھنا چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے اختتام پر غیر مہذب الفاظ استعمال کیے تھے اور اس کے اگلے ہی روز اداکارہ نرگس اور میگھا کے بارے میں بھی متنازعہ بیانات دیے تھے۔

ان دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے غم و غصے کا اظہار کیا تو صوبائی وزیر کو سوشل میڈیا پر آ کر دونوں اداکاراؤں سے معافی مانگنا  پڑی تھی۔


متعلقہ خبریں