امریکہ کا یمن جنگ پر جاری رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ


واشنگٹن: امریکہ نے یمن جنگ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

یمن جنگ پر اقوام متحدہ کی رپورٹ پر امریکی حکام نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ کے دوران فضائی حملوں کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں عرب اتحاد کے فضائی حملوں کو سب سے زیادہ ہلاکت خیز قرار دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اور فوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران نے سعودی عرب کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے یمن بحران کی ذمہ داری ریاض حکومت پر عائد کی تھی۔

ایک رپورٹ کے مطابق یمن جنگ میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 30 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

2015 سے مغربی حمایت یافتہ سعودی عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اقوام متحدہ یمن کے بحران کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دے چکا ہے۔

یمن میں جاری جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر یمن کی سیکیورٹی فورسز، سعودی اتحاد اور حوثی باغیوں نے شہریوں کی حفاظت کے لیے بہت کم اقدامات کیے جبکہ اسکولوں، اسپتالوں اور بازاروں میں بمباری اور شیلنگ میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں