اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کا موسم عروج پر ہے اور گریڈ 22 کے کئی افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 22 کی ثروت طاہرہ حبیب کو سیکرٹری فیڈرل ٹیکس امبڈسمین تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے اظہر علی چاہدری کو سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ چوہدری مبارک علی اور حامد ہارون کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن 2018 سے قبل بھی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے تھے۔
منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مدنظر بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے ہوئے تھے، ڈاکٹر محمد سلیمان کو ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا گیا تھا جبکہ مہر خالق داد کی خدمات نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے سپرد کر دی گئی تھی۔