بچوں کا ایک اور جھولا گر گیا، 4 زخمی


خانیوال: خانیوال کے فضل پارک میں جھولا گرنے کے باعث چار بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق خستہ حال سلائیڈ جھولے پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زمین بوس ہوگیا، زخمی بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثہ خانیوال بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

بچوں کے جھولے گرنے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھتے جا رہے ہیں، گزشتہ روز لاہورکے علاقے رائے ونڈ کے ایک مقامی پارک میں بھی جھولا ٹوٹنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ ماہ کراچی کے عسکری پارک میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھولا گرنے سے 12  سالہ بچی کشف جاں بحق اور دیگرسات افراد زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں جھولا گرنے کی تحقیقات کرنے والی 3 مختلف کمیٹیوں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں بنائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرنے والا جھولا استعمال شدہ تھا اور جھولے کو ٹرائل فیز کے دوران ہی عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں