سی پی ایل:محمد عرفان کی ریکارڈ ساز بالنگ

سی پی ایل: 18 ویں میچ میں بربادوز کو شکست | urduhumnews.wpengine.com

گیانا: کیریبئین پریمئیر لیگ کے 18 ویں میچ میں پاکستانی باؤلر محمد عرفان کی شاندار باؤلنگ بھی بارباڈوس ٹرائڈنٹس کو شکست سے نہیں بچا سکی۔

بارباڈوس ٹرائڈنٹس  کا مقابلہ ترینباگو نائٹ رائڈرز سے ہوا جس میں بارباڈوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

رائڈرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ برینڈن میک کولم 42 گیندوں پر 66 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بارباڈوس کی طرف سے کھیلتے ہوئے پاکستانی باؤلر محمد عرفان نے ٹی 20 تاریخ میں پہلی بار مسلسل 23 ڈاٹ بالز پھینک کر ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے چار اوورز میں ایک رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے والے ایک اور پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض نے نائٹ رائڈرز کے خلاف تین اوورز کرائے تاہم وہ کوئی شکار نہ کر سکے۔


متعلقہ خبریں