ایف آئی اے:ایئرپورٹ پہ پروٹوکول دینے پر پابندی


لاہور: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر کسی کو بھی پروٹوکول نہیں دے گی۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے باقاعدہ نو ٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے کسی بھی افسر یا اہلکار کی جانب سے کسی کو پروٹوکول دینے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نو ٹی فکیشن میں خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں شفٹ انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار ہوں گے۔


متعلقہ خبریں