فوج یوم دفاع پر شہداء کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کرے گی

‘یوم دفاع پر شہدا کو منفرد انداذ میں خراج تحسین پیش کریں گے’


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر اپنے شہداء کو منفرد انداذ میں خراج تحسین پیش کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی )  آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ اس سال قوم ‘ہمیں پیار ہے پاکستان سے’ کے عنوان سے یوم دفاع و شہداء منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس پر زور مہم کے ذریعے شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں اور شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس خصوصی مہم کو ہر گھر، گلی، محلہ، تحصیل، گاؤں، شہر، صوبے اور مقام شہادت تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں