حجاج کرام کا تحفظ: پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب


سعودی عرب: حجاج کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کے اطراف میزائل شکن پیٹریاٹ میزائل نصب کیے ہیں۔

العربیہ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے پیٹریاٹ میزائل کی تنصیب کا فیصلہ کیا تھا۔

العربیہ کے مطابق مناسک حج کی تکمیل کے بعد حوثی شدت پسندوں کی طرف سے مقامات مقدسہ کی طرف چار بیلسٹک میزائل داغے گئے لیکن پیٹریاٹ میزائلوں نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے۔

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملے معمول بن چکے ہیں لیکن سعودی ڈیفینس فورس کی طرف سے بروقت کارروائی نے کسی بھی حملے کو کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونے دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ میں دستاب اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر 2016 میں حوثیوں نے مکہ معظمہ کی طرف دو میزائل داغے تھے۔ جولائی 2017ء کو حج سے ایک ماہ قبل مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا مگرانہیں ناکام بنا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں