ایشیا کرکٹ کپ: ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی


دبئی: ایشیا کرکٹ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت  شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان 19 ستمبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے ساڑھے سات سو درہم مقرر کی گئی  ہے۔

ٹکٹوں کی خریداری ابوظہبی اوردبئی  کے کرکٹ اسٹیڈیم سے کی جاسکتی ہے۔ شائقین کرکٹ آن لائن بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان،دفاعی چیمپین  بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ایشیا کرکٹ کپ کا آغاز ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا سب سے بڑا  مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہو گا۔

ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں