اٹلی: دو گھنٹوں میں نو زلزلے، ایک نوجوان زخمی

اٹلی: دو گھنٹوں میں نو زلزلے، ایک نوجوان زخمی | urduhumnews.wpengine.com

روم: اٹلی میں دو گھنٹوں کے دوران  نو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان کی شدت زیادہ نہ ہونے سے نقصان نسبتا کم ہوا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلوں کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اٹلی کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلوں کی شدت 2.5 سے 5.1 کے درمیان نوٹ کی گئی جن کا مرکز اٹلی کے صوبے کمپاباسو کا علاقہ مونٹیکیلفون تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اٹلی کے دارالحکومت روم اور نیپلس میں بھی محسوس کیے گئے۔

وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے گھروں کی بجائے سڑکوں، چوراہوں اور پارکوں میں رات گزاری۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی ایسے مکانات گر گئے ہیں جو پہلے ہی خستہ حال تھے اور ان میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا مقامی وقت کےمطابق جمعرت کی شام 8:19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.1 تھی۔ پہلےجھٹکے کے بعد آٹھ مزید زلزلے آئے جن میں سب زیادہ شدت4.4 تھی۔

اگست 2016 میں اٹلی میں زلزلے سے 300 سے زائد افراد ہلاک اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں۔

چند روز قبل اٹلی ہی میں ایک پل گرنے سے درجنوں افراد موت کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ ملک بھر میں موجود انفراسٹرکچر کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔


متعلقہ خبریں