دالبندین میں چینی ملازمین کی گاڑی پر خودکش حملہ

دالبندین میں غیرملکی ملازمین کی گاڑی پر حملہ | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر چینی ملازمین کو لے جانے والی بس پر خود کش حملہ میں چینی انجنئیرز، ڈرائیور اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تین غیر ملکی ملازمین اور تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

قبل ازیں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ چینی ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس سے بس میں سوار افراد معمولی زخمی ہوئے تاہم دھماکہ کی وجہ بننے والا مبینہ خودکش بمبار مارا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  پاک فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ناخوشگوار واقعہ سے متعلق اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ چینی ملازمین کو سیندک سے دالبندین ایئرپورٹ آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے لیے خودکش حملہ آور نے اپنی کار کو گاڑی سے ٹکرایا۔

کشمنر کوئٹہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملہ میں سیندک منصوبہ کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بس کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش حملے کا تھا۔

چاغی سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف حسنی نے مسافر بس کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شرپسندوں کو علاقے کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں