کراچی: فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے کے خلاف مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: کرشنگ فیکٹری کے ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم سلیم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحہ اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر منیر شیخ کے مطابق مقدمہ فیکٹری عہدیدار  سلمان حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں ایک کرشنگ فیکٹری کے ملازم سلیم  شہزاد  نے دوماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر فیکٹری کے مینیجرسمیت تین ملازمین کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ملزم کو دوماہ قبل نقصان کرنے کی وجہ سے فیکٹری سے نکالا گیا تھا، فیکٹری مالکان نے اسے تنخواہ دینے سے انکار کر دیا جس پر سلیم نے تین ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔


متعلقہ خبریں