شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

شاہ زین بگٹی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے شاہ زین بگٹی نے منگل کے روز بنی گالہ ملاقات کی جس میں مطالبات بھی پیش کیے۔

ملاقات کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے بتایا کہ عمران خان سے بلوچستان کے مسائل پر بات ہوئی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے آئی ڈی پیز کی واپسی کا یقین بھی دلایا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سی پیک بلوچستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس کا فائدہ سب سے پہلے وہاں کے عوام ہی کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کے ادارے نہ ہونے کے برابر ہیں، ہم ایسا فیصلہ کریں گے جو عوام کے مفاد میں ہو۔


متعلقہ خبریں