نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے تناظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زیر التوا مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریقین کو تعمیری انداز میں مذاکراتی عمل سے جڑے رہنا چاہیے تاکہ اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کے لیے فعال اور مسلسل سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔
اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں کا تسلسل انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Foreign Minister of Iran, Seyed Abbas Araghchi @Araghchi.
The two Foreign Ministers exchanged views on recent regional developments. DPM/FM underscored the importance of sustained dialogue and diplomacy to address outstanding issues, emphasized the need for all parties to remain constructively engaged, and reaffirmed that active and sustained diplomatic efforts remain essential to achieving lasting peace, security and stability in the region.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 5, 2026
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور مختلف تنازعات کے حل کے لیے سفارتی روابط اور مذاکراتی کوششوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، مسائل کے پرامن حل اور علاقائی استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے۔



