سعودی دارالحکومت ریاض میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے میچ میں ازبکستان کے نیفتچی فرغانہ کے خلاف میچ کے بعد رونالڈو کا سعودی عرب سے محبت کا جذباتی اظہار توجہ کا مرکز بن گیا۔
گلف نیوز کے مطابق میچ کے اختتام پر رونالڈو النصر کے حامیوں کے ساتھ مشہور ‘وائیکنگ کلیپ’ جشن میں شریک ہوئے اور اپنے کندھوں پر سعودی پرچم والا اسکارف ڈال لیا۔
A piece of Saudi, carried close to the heart 🇸🇦💚 https://t.co/tr8GWv8kRN
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) October 12, 2026
یہ جشن ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پرتگال کے کوچ جورج جیسس کے ساتھ حالیہ اختلافات کے بعد رونالڈو کے بین الاقوامی کیریئر کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔ رونالڈو کے مطابق وہ اس وقت تک پرتگال کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے جب تک موجودہ ہیڈ کوچ جارج جیسس عہدے پر موجود ہیں۔
رونالڈو کا جشن منانے کا یہ انداز سعودی عرب میں حالیہ حوثی میزائل حملوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا۔ ریاض میں سکیورٹی الرٹ کے باعث پیر کو ہونے والا میچ بھی ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
میچ کے بعد النصر کے آفیشل عربی اکاؤنٹ نے سعودی رنگوں میں ملبوس رونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے منسوب یہ پیغام جاری کیا، جس کے ساتھ زرد دل کا ایموجی بھی شامل تھا۔
كريستيانو رونالدو مدرسة في إلهام الرياضيين، واليوم يقدم درساً في الوفاء. 🇸🇦❤️
رغم ما يتعرض له من انتقادات بسبب اختياره اللعب في السعودية ‼️
لم يتردد في إظهار تضامنه معها واعتزازه بشعارها.فالوفاء في أوقات الرخاء جميل، لكنه عند اشتداد المواقف أعظم، وحين يكون له ثمن، تظهر معادن الرجال.
— مشاري العفاسي (@Alafasy) October 13, 2026
النصر کے آفیشل انگریزی اکاؤنٹ نے بھی سعودی رنگوں میں جشن مناتے رونالڈو کی ایک اور تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا،“سعودی عرب کا ایک حصہ، جو دل کے قریب ہے۔”
ان دونوں پوسٹس میں پرتگالی سپر اسٹار کے اس ملک سے تعلق کو اجاگر کیا گیا، جسے وہ جنوری 2023 سے اپنا گھر قرار دیتے آ رہے ہیں۔
‘پرتگالی ہوں، لیکن تعلق سعودی عرب سے ہے’
رونالڈو نے جون 2025 میں النصر کے آفیشل میڈیا کو انٹرویو کے دوران سعودی عرب سے اپنی محبت اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میں پرتگالی ہوں، لیکن میرا تعلق سعودی عرب سے ہے۔”
41 سالہ پرتگالی سپر اسٹار نے پیر کو ریاض میں اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے میچ میں ازبکستان کے نیفتچی فرغانہ کے خلاف گول کرکے اپنے کیریئر کے گولز کی تعداد 981 کر لی۔ النصر نے یہ مقابلہ 1-3 سے جیت لیا۔ رونالڈو اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 19 گول دور رہ گئے ہیں۔



