نون لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ نون کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پیر کے  روز 12 بجے دوپہر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مرکز اور پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ارکان کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، حمزہ  شہباز، ایاز صادق، عابد  شیرعلی، رانا  ثنا اللہ، مہتاب عباسی، مریم  اورنگزیب سمیت صوبائی صدور مشاہد اللہ  خان، زاہد  حامد، شاہد خاقان عباسی، ملک احمد  خان، محمد  زبیر،  سلیم ضیا، راحیلہ درانی، نصیر بھٹہ اور مرتضیٰ  جاوید عباسی شرکت کریں گے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ  پنجاب کو متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ  پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ نون پہلے ہی حمزہ شہباز کو نامزد  کر چکی ہے۔


متعلقہ خبریں