پاکستان میں بجلی کی کمی دور ہوگئی : آبی ذخائر میں اضافہ

بجلی کی طلب و رسد اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کی دستیاب پیداوار 22 ہزارمیگاواٹ اورطلب 21 ہزار990 میگاواٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال (کمی) صفر رہا ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

’ہم نیوز‘ کو ملنے والے اعداد و شمار کے  مطابق  مون سون میں ہونے والی بارشوں کے بعد ملکی آبی ذخائر میں پانی کا کل ذخیرہ 6.279 ایم اے ایف تک پہنچ گیا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کے مطابق دریاؤں میں پانی کی آمد 297.4  اوراخراج  279.4 ملین ایکڑ فٹ(ایم اے یف) ہے۔

دستیاب اعدادو شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1519.18 ملین ایکڑ فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ  4.361 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1152.20 ہے اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی آمد 166800 کیوسک اور اخرج 165000 کیوسک ہے۔ دریا ئے کابل میں پانی کی آمد 37800  کیوسک اور اخراج 37800  کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں پانی کی  آمد 25900 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک ہے۔ دریائے  چناب میں پانی کی آمد 66900 کیوسک اور اخراج33500 کیوسک ہے۔

جناح بیراج پہ پانی کی آمد 193700 کیوسک اور اخراج 185700 کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج پہ پانی کی آمد 197200 کیوسک اوراخراج 192000 کیوسک ہے۔

تونسہ بیراج پہ پانی کی آمد 198600 کیوسک اور اخراج 176400 کیوسک ہے۔ پنجند میں آمد 29900 کیوسک اور اخراج 15000 کیوسک ہے،  گدو بیراج پہ پانی کی آمد 165900 کیوسک اور اخراج 126900 کیوسک ہے۔

سکھر بیراج پہ پانی کی آمد 115100 کیوسک اور اخراج 59600  کیوسک ہے جب کہ کوٹری بیراج پہ پانی کی آمد 38900  کیوسک اور اخراج 1300  کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں