پی آئی اے کی تین پروازیں تاخیر کا شکار

فائل:فوٹو


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی تین پروازیں  آپریشنل اور تیکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پانچ اگست کو کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ شام پانچ بجے روانہ ہو گی۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 بھی آپریشنل اور تیکنیکی وجوہات کی بنا پر چھ گھنٹے تاخیر کے ساتھ شام چار بجے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی کراچی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پرواز کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ پی کے 783 چار گھنٹے تاخیر کے ساتھ شام چار بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے انتظامیہ پروازوں کی تاخیر پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔


متعلقہ خبریں