زینب کے قاتل عمران کو 12 مرتبہ پھانسی کی سزا


لاہور: سات سالہ معصوم زینب کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم عمران کو مزید تین مقدمات میں 12 مرتبہ پھانسی، 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت  کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے حتمی دلائل سننے کے بعد اپنے فیـصلے میں ملزم کو پانچ سالہ عائشہ آصف کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت جبکہ آٹھ سالہ لائبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 بار سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سات سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں بھی 4 بار سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کی سزا بھی سنائی ہے۔

اس سے قبل فروری میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 بار سزائے موت سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں