وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کےلیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں ہر درخت کاتحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 5ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی بروقت تکمیل کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 3شفٹوں میں کام کروانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبےکی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں جانا چاہیے۔جلد کام مکمل کیا جائے،شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ییلو لائن کے لیے 12انڈر پاس اور سگنل فری یو ٹرن بنیں گے، مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام کودرپیش مشکلات کا اندازہ ہے، منصوبے کی تکمیل ضروری ہے۔



