اسپیکر کی پیشکش نہیں ہوئی، میاں محمد سومرو


اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ انہیں پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کا اسپیکر بننے کی پیشکش نہیں ہوئی چنانچہ اس موضوع پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی آئینی عہدہ دینا پارٹی کی صوابدید ہے، وہ پارٹی کے ایک کارکن ہیں اور پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

میاں محمد سومرو کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات میں انہوں نے سندھ کے مسائل سے آگاہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت مل چکی ہے، بہت جلد وزرائے اعلی کے ناموں کا اعلان کر دیں گے۔

یہ خبر پڑھیں: پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بنی گالہ میں طلب

پاکستان تحریک انصاف نہ صرف وفاق میں بلکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے اور مختلف عہدوں کے لیے مناسب افراد کے انتخاب میں مصروف ہے، الیکشن کے بعد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ  پر اس سلسلے میں مسلسل مشاورت جاری ہے۔


متعلقہ خبریں