اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مبینہ سائبر کرائم اور آن لائن بھتہ خوری نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 284 غیر ملکیوں میں سے 76 کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق چین، ویتنام، انڈونیشیا اور ملائیشیا سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہے تھے اور آن لائن مالی فراڈ سمیت مختلف سائبر جرائم میں ملوث تھے۔
حکام کے مطابق یہ افراد سیاحتی، وزٹ اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے، تاہم مبینہ طور پر ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے۔
وزارت داخلہ نے گرفتار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے، جبکہ تمام افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
Pakistan Turned an Islamabad Tower Into a Jail After Arresting 372 Foreigners
Pakistan arrested 372 foreign nationals at Sparco Plaza in Islamabad, then briefly designated the entire 13-story building a sub-jail because there were too many detainees to move at once.
The cases… pic.twitter.com/l55aXonVhm
— Jacob in Cambodia 🇺🇸 🇰🇭 (@jacobincambodia) August 18, 2026
حکام کے مطابق ملک بدر کیے جانے والے غیر ملکیوں کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخاب، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کر دیا
حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ سائبر کرائم اور سیکسٹورشن نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی متوقع ہے۔
