گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تمام طلبہ کے لیے گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن ایک سال کے لیے مفت کی جائے گی جس کا باضابطہ اعلان اسی ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان میں گوگل کے آفس کا افتتاح کیا تھا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif inaugurates the office of Google Pakistan. Islamabad, 18 August, 2026. pic.twitter.com/mzznmumC9S
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 18, 2026
گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے اپنے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
ولسن وائٹ نے مزید کہا کہ گذشتہ 10 برس کے دوران گوگل نے پاکستان کے مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زیادہ کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں نو لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کو سہارا ملا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ’یہ تو صرف ابتدا ہے۔‘
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں گوگل جیمنائی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح کر دیا
انہوں نے کہا کہ گوگل دنیا بھر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور پاکستان میں گوگل کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گوگل پاکستان میں نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
