لاہور: پنجاب حکومت نے جنرل پراویڈنٹ (جی پی) فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کر دی۔
گزشتہ مالی سال 25-2024 میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد تھی، جس میں 0.41 فیصد پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ نے نئی شرح منافع کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا، جبکہ خودمختار، نیم خودمختار اداروں اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جن ملازمین کے متعلقہ فنڈ رولز کے تحت منافع کی الگ شرح مقرر ہے، ان پر 12.05 فیصد کی نئی شرح لاگو نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم ڈیلرز کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا بھی منافع بڑھانے کا مطالبہ
واضح رہے کہ جی پی فنڈ سرکاری ملازمین کی بچت کا ایک نظام ہے۔ اس میں ہر ماہ ملازم کی تنخواہ سے ایک مقررہ رقم کاٹی جاتی ہے جو ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا وفات کی صورت میں مع منافع ملازم یا اس کے وارثوں کو واپس دی جاتی ہے۔
