آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں سےمتعلق رابطے جاری ہیں۔
یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولنگ 24 اگست کو ہو گی۔
عوامی دست وبازو پارٹی کا ن لیگ کےساتھ اتحاد کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین نشستوں کے لیے 5 امیدواروں سے انٹرویوز لیے گئے،مظفرآباد سے ماریہ اقبال ،مریم کشمیری ،پلندری سے سحرش قمر نے انٹرویوز دیئے،میرپور سے مریم ادریس،مسز راجہ عابداور ناصرہ سدوزئی نے انٹرویوز دیئے۔
ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ٹیکنوکریٹ کے لیے 3 ناموں پر غور جاری ہے۔
مظفرآباد سے افتخار گیلانی،کھوئی رٹہ سے راجہ شاداب اور حویلی سے محسن عزیز کے نام زیر غور ہیں ، پیر مظہر سعید کا نام بھی زیر غور ہے،ذرائع کے مطابق مخصوص سیٹوں پر ٹکٹ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5، علما و مشائخ، اوورسیز کشمیریوں اور ٹیکنوکریٹس و دیگر پروفیشنلز کی ایک ایک نشست شامل ہے۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 20 اگست کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد درست امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جاسکیں گی، جن پر الیکشن کمیشن 22 اگست کو فیصلے کرے گا۔ امیدوار 23 اگست کو دوپہر 2 بجے تک کاغذات واپس لے سکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری ہو گی۔
مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال، بلاک نمبر 12، سول سیکرٹریٹ چتر کلاس مظفرآباد میں ہو گی۔
