وزیراعظم کے معاون اخیتار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اپنے لیڈر کو قائداعظم سے بڑا لیڈر سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی دو قومی نظریے کو بھی نہیں مانتی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارندے ملک دشمن ہر تحریک کا حصہ بننے سے گریز نہیں کرتے، 9 مئی کے تسلسل میں یہ کارروائیاں جاری رکھنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شدید ڈپریشن کا شکار ہیں، اختیار ولی
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں منشیات اور اسمگلنگ کے مافیاز کے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی موٹر ویز آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھیں، نئے اور خوشحال پاکستان کے دعوے کرنیوالوں کی پالیسیوں پر سوال اٹھنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بدعنوانی اور سیاسی مخالفین کے خلاف ریاستی اداروں کا استعمال کیا گیا، مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں کے دور حکومت میں حج وعمرہ مہنگا ہوا، نئے پاکستان کے دعوے کرنیوالوں سے عوام کو کارکردگی کا حساب لینا چاہیے۔
راولپنڈی واقعے کا ملزم کے پی ہاؤس میں رہتا رہا ، پی ٹی آئی قیادت سے بھی ملتا رہا، طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی صورتحال تشویشناک ہے ، صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں، صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور بدانتظامی سب کے سامنے ہے۔
